لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کور کمانڈر لاہور کا عہدہ سنبھال لیا
راولپنڈی(آن لائن)لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نئے کور کمانڈر لاہور تعینات کر دیئے گئے،کور فور کی کمانڈ سنبھال لی۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کو لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان کی جگہ کور کمانڈر لاہور تعینات کیا گیا ہے ،پیر کے روز کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کور ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہوئی جس میں لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان نے نئے تعینات ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کو کور فور کی کمانڈ سپرد کی ،ترجمان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان 2 سال تک کور کمانڈر کی ذمہ داریاں نبھاتے رہے ۔