چین نے ہمیشہ پاکستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے کردار ادا کیا: لطیف کھوسہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلز پارٹی کی دعوت پر پاکستان آے ہوئے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے 11 رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے گورنر ہاﺅس میں سردار لطیف خان کھوسہ سے ملاقات کی وفد کی قیادت لوہاو نے کی اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کیا اور بین الاقوامی فورم پر بھی پاکستان کے دفاع اور نقطہ نظر کی بھر پور حمایت و تائید کی ہے انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کی اصل بنیاد اور برادرانہ تعلقات پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو دور سے شروع ہوئی۔ اس موقع پر چینی وفد کے سربراہ نے کہا کہ ہم جب پاکستان آتے ہیں تو ہمیں اپنا دوسرا گھر محسوس ہوتا ہے پاکستانی عوام جس طرح گرم جوشی سے ہمارا استقبال کرتی ہے وہ قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ چین کے صدر اور چائینز عوام نے چائینہ میں ہونے والے حالیہ زلزلے میں پاکستان کی امداد کا شکریہ ادا کیا بالخصوص ڈاکٹرز حضرات اور ریسکیو کے ورکرز کی بے حد تعریف کی۔