سوات‘ مالاکنڈ میں امن اور تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات کی منظوری

لاہور (سپیشل رپورٹر) وفاقی حکومت نے سوات اور مالاکنڈ میں امن اور تعلیم کے فروغ کے لئے متعدد اقدامات کی منظوری دی جس کے تحت سول آرمڈ فورسز کے لئے ٹریننگ سنٹر بنایا جائے گا‘جو چوبیس گھنٹے دو شفٹوں میں کام کریں گے ۔ ایک رسپانس فورس بھی بنائی جائے گی جو علاقے میں چوبیس گھنٹے میں کریمنل اور انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ اس کے لئے ڈھائی ارب روپے کے پیکج کی منظوری دی جائے گی۔ پچاس ایکڑ رقبے پر مالاکنڈ میں یونیورسٹی بنائے گی۔