تحریک انصاف کی نئی سیاسی پوزیشن بنتے ہی پارٹی میں کھینچا تانی کا آغاز

لاہور (خصوصی رپورٹر) مینار پاکستان پر پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب جلسہ عام کے بعد میڈیا کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں تحریک انصاف پنجاب شعبہ خواتین کی صدر مسز سلونی بخاری، سیکرٹری اطلاعات طلعت نقوی اور تحریک انصاف پنجاب کے سابق سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر سید شاہد صدیق کی غیر حارضی کو میڈیا کے ارکان نے خصوصی طو رپر محسوس کیا ظہرانے میں خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور تحریک انصاف پنجاب کی ڈاکٹر شاہد صدیق کی جگہ بنائی گی۔ سیکرٹری اطلاعات مسز طیب عباس خاص فعال تھیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی نئی سیاسی پوزیشن بنتے ہی پارٹی کے اندر کھینچا تانی کا آغاز ہو گیا ہے۔