ویب سائٹ سے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثے ہٹانے کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ نے سیکرٹری الیکشن کمشن سے جواب مانگ لیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن کی ویب سائٹ سے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ہٹانے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری الیکشن کمشن کو گیارہ مئی کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمشن نے اپنی ویب سائٹ سے پارلیمنٹرینز کے اثاثوں کی تفصیلات ہٹا دیں اور انہیں فائدہ پہنچایا۔ اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹانے کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔ الیکشن کمشن کے وکیل نے بتایا کہ آڈٹ کی وجہ سے ویب سائٹ کا لنک ڈاو¿ن تھا۔ اس لئے ویب سائٹ پر مسئلہ ہوا۔
نوٹس جاری