بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری، شہریوں کو شدید مشکلات
لاہور (نیوز رپورٹر+ نامہ نگاران+ نامہ نگار خصوصی) صوبائی دارالحکومت میں 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بجلی چوری والے علاقوں میں 10 گھنٹے تک بجلی بند کی جا رہی ہے۔ لیسکو کو 7 سو میگاواٹ بجلی کی قلت کا سامنا ہے جس کو پورا کرنے کیلئے اعلانیہ لوڈشیڈنگ 6 سے 8 گھنٹے تک کی جا رہی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے حکم کے تحت جن علاقوں میں بجلی چوری 30 فیصد سے زیادہ ہے وہاں 10 گھنٹے تک بجلی بند کی جاتی ہے دوسری طرف زیر تعمیر اورنج ٹرین کے اردگرد کے علاقوں میں شٹ ڈا¶ن زیادہ ہونے سے متاثرہ جگہوں پر زیادہ بجلی بند ہو رہی ہے۔ نوشہرہ ورکاں میں شہر ی فےڈر کی لائن الگ کرنے کے نام پر مقامی گےپکو اہلکاروں نے ہفتہ مےں دو دن صبح سے شام تک بجلی کی بندش اور دےگر دنوں مےں طوےل غےر اعلانےہ لوڈشےڈنگ کرکے صارفےن کی چےخےں نکال دےں۔ شہر کو الگ فےڈر پر منتقل کرنے کےلئے گرڈ سٹےشن سے شہر کے اندر تقرےباً ڈےڑھ کلو مےٹر تک لائن پر اضافی تارےں ڈالنے کا کام دو ماہ سے زائد عرصہ سے جاری ہے۔ اس بہانے گےپکو اہلکار ہر سوموار اور جمعرات کو صبح سے شام تک مسلسل بجلی بند رکھتے ہےں اسکے علاوہ موسم کے گرم ہوتے ہی دےگر دنوں مےں بھی غےر اعلانےہ لوڈشےڈنگ مےں اضافہ کردےا گےا ہے جس سے مساجد، سکولوں ہسپتالوں اور بازاروں مےں صارفےن کو انتہائی مشکلات و پرےشانی کا سامنا ہے۔ علاوہ ازیں شیخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق شیخوپورہ میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور محکمہ سوئی گیس کی طرف سے اس مسئلہ کو اجاگر کرنے والے اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کرنے والے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری طاہر شہزاد کمبوہ کے گھر کی گیس انتقامی طور پر کاٹ دی جس پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے درجنوں وکلاءنے ڈسٹرکٹ بار میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور محکمہ سوئی گیس کے کرپٹ عناصر کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا بتایا جاتا ہے گزشتہ کئی ماہ سے شیخوپورہ شہر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ کے ذرائع کے مطابق بعض صارفین رات کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران جنریٹر کا استعمال کرتے ہیں اس لئے پورے شہر کی گیس بند کی جاتی ہے جبکہ صارفین نے بھی الزام عائد کیا محکمہ کے بعض کرپٹ عناصر رات کو گیس بند کرکے بعض فیکٹریوں کو رشوت لیکر دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں شکرگڑھ، ساہیوال میں بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
لوڈشیڈنگ