پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں بلاول کے دوسرے جلسہ کی تیاریاں شروع کر دیں
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں بلاول بھٹو زرداری کے دوسرے انتخابی جلسہ کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ باغ میں جلسہ کیلئے پنجاب سے پارٹی رہنما بھی آزاد کشمیر گئے ہوئے ہیں۔ باغ سے گذشتہ روز واپس آنیوالے پیپلز پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر نے کہا کہ 10 مئی کو باغ میں ہونیوالا جلسہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں ایک یادگار جلسہ ہوگا۔