ڈپٹی سیکرٹری گورنر پنجاب سیکرٹریٹ عاصمہ غضنفر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے دو افسروں کے تبادلے و تقرر کے احکامات جاری کر دیئے۔ عاصمہ غضنفرڈپٹی سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ کو او ایس ڈی بناتے ہوئے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ محمد حمزہ سیکشن آفیسر گورنر سیکرٹریٹ کو ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا۔