ہائوس آفیسر ڈاکٹرز سے یونیورسٹیوں کا امتحان لینا زیادتی ہے، ڈاکٹر اشرف نظامی

لاہور (نیوز رپورٹر) ہائوس آفیسر ڈاکٹرز سے یونیورسٹیوں کا امتحان لینا سر ا سر زیادتی ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہارپروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری، ڈاکٹر محمد تنویر انور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی اپنی آئینی تشکیل کے مطابق وجود نہیں رکھتی ۔ پی ایم ڈی سی کے تمام فیصلے اصولی طور پر غیر قانونی ہیں ۔ اس نامکمل اور غیر نمائندہ ایگزیکٹیو کونسل کے فیصلے کے مطابق اب ہائوس جاب مکمل کرنے پر یونیورسٹیاں ، ہائوس آفیسرز کا امتحان لیں گی تاکہ ان کی عبوری رجسٹریشن کو مستقل کیا جا سکے اور اگر ایک ہائوس آفیسر یہ امتحان دو مرتبہ پاس نہ کرسکے تو اسے ایک سال مزید ہائوس جاب کرنا ہو گی۔