کارکن تیاریاں کرلیں دو چار حلقوں میں نہیں ملک بھر میں انتخابات ہو سکتے ہیں، عبدالعلیم خان

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے ٹائیگرز تیاری کریں دوبارہ معرکہ نزدیک ہے اور این اے 125کے بعد این اے 122میں فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آئے گا ،اس سال صرف دو چار حلقوں میں نہیں ملک بھر میں الیکشن ہو سکتے ہیں اور عمران خان کی تبدیلی کا خواب عملی طور پر شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے ۔