چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نےم نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے لئے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  نےم نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے لئے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان کی سربراہی میں  پانچ رکنی  بنچ آٹھ مئی سے کیس کی باضابطہ سماعت  کرے گا۔ نو تشکیل شدہ لارجر بنچ میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان،جسٹس عائشہ اے ملک،جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس مرزا وقاص روف شامل ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف کو منی لانڈرنگ کرنے پر نااہل قرار دینے کے لئے درخواست بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے 1991میں دائر کی گئی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف نے کروڑوں روپے غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے لہذا وہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور ترسیٹھ کے معیار پر پورا نہیں اترتے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔