پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کے ہومیو پیتھک کلینکس میں معیارات کے نفاذ کے لئے اقدامات

لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (پی ایچ سی ) نے ہومیو پیتھک کلینکس میں معیارات کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے، پی ایچ سی نے کم ازکم معیاروں کا مسودہ تیار کیا تھا جسے حکومت پنجاب کی منظوری ملنے کے بعد ان کے نافذ کا عمل شروع کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں پی ایچ سی نے حال ہی میں لاہور میں تین مختلف ورکشاپس کا اہتمام کیا جس میں پی ایچ سی کے ماہرین نے 150 سے زائد ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کو معیارات کے نفاذ کی تربیت دی، معیارات کے نفاذ کے بعد ان کی جانچ کے لئے پی ایچ سی کے ماہرین ہومیو پیتھک کلینکس کا معائنہ بھی کریں گے۔