پنجاب میں تشکیل 5 میں سے 4 الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں توسیع

لاہور (خبر نگار) الیکشن کمشن نے پنجاب میں تشکیل دئیے گئے پانچ میں سے چار الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں توسیع کر دی۔ الیکشن کمشن کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی ٹربیونل کی تعیناتی کی مدت میں 30  جون تک کیلئے  2  ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔ جبکہ تمام الیکشن پٹیشنز ختم ہونے پر بہاولپور الیکشن ٹربیونل کی مدت  الیکشن کمشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت ختم کر دی گئی ہے۔