پنجاب اسمبلی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس محکمہ آبپاشی کی ناقص کارکردگی، فنڈز کے بروقت استعمال نہ ہونے پر برہمی کا اظہار

لاہور ( سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی پبلک اکائونٹس کمیٹی ون کا ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں محکمہ آبپاشی کی ناقص کار کر دگی اور فنڈزکا بر وقت استعمال نہ ہونے پر سخت اظہار بر ہمی ‘پانی چوری روکنے کیلئے قانونی سازی سمیت دیگر اقدامات کے بارے میں آج (بدھ ) رپورٹ طلب کر لی‘ سیکرٹری آبپاشی سیف انجم کا محکمہ خزانہ کا فلڈ روکنے کیلئے حفاظتی انتظامات کیلئے210ملین روپے نہ دینے کا شکوہ جبکہ پبلک اکائونٹس نے محکمہ خزانہ اور آپباشی کو مل بیٹھ کر معاملہ حل کر نے کی ہدایت کر دی ۔