پاک فضائیہ کے سربراہ کا پی اے ایف بیس شہباز کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا معائنہ کیا

لاہور(خبر نگار)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے گذشتہ روزپی اے ایف بیس شہباز کا دورہ کیا۔ان کی بیس آمد پر فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ دورے کا مقصدمختلف سکواڈرنز اور تنصیبات کی آپریشنل تیاریوں کا معائنہ اور ائیر مینوں کے عزم کا جائزہ لینا تھا۔ پاک فضائیہ کے سر براہ ائیر مینوں سے ملے اور ان کے دی گئی ذمہ داریوں کو بہ احسن طریقے سے انجام دینے کے جذبے کو سراہا۔