پاکستان آگاہی پروگرام، مقامی سکول کے طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

لاہور(خصوصی رپورٹر) دی گائیڈڈ سکول معراج پارک حسن ٹائون کے طلباو طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سنگھ پورہ‘گورنمنٹ ہائی سکول باغبانپورہ ،ہاورڈ سکول سسٹم‘ قائداعظم کیمپس مغلپورہ کا وزٹ کیا۔مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد297تھی ۔