ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیراہتمام پرسوں یوم شان مصطفی منایا جائے گا

لاہور(پ ر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ ممتاز اعوان نے کہا ہے کہ 8مئی جمعۃ المبارک کو عالمگیر سطح پر یوم شان مصطفی منایا جائے گا، غیور مسلمان تقدس انبیاء وناموس رسالتؐ کے تحفظ کیلئے کٹ مرنے کا عزم دہرائیں گے۔