نئے تعینات ہونیوالے ہاؤس آفیسرز ڈاکٹرز وپیرامیڈیکل سٹاف کو ڈینگی کی تربیت فراہم کی جائیگی، پروفیسر انجم حبیب

لاہور (پ ر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ لاہور جنرل ہسپتال میں نئے تعینات ہونیوالے ہاؤس آفیسرز، پی جی سٹوڈنٹس، ڈاکٹرز، نرسز ،پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسنگ طالبات کو ڈینگی کی تربیت فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی محمد شہباز شریف صوبے کے عوام کو ڈینگی سمیت تمام امراض سے محفوظ رکھنے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں۔