موٹر سائیکل میں پٹرول ڈالتے ہوئے سپارک سے آگ بھڑک اٹھی ، آئل ٹینکر جل گیا

لاہور(نامہ نگار) پٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں موٹر سائیکل کے سپارک کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔جس سے ٹینکر جل گیا۔تفصیلات کے مطابق مغلپورہ پل کے پاس ایک پٹرول پمپ میں گزشتہ روز ایک آئل ٹینکر پٹرول ری فل کر رہا تھا جبکہ اس دوران پٹرول پمپ کا عملہ گاڑیوں میں پٹرول بھی ساتھ ساتھ ڈال رہا تھا۔اتنے میں ایک شہری کی موٹر سائیکل سے سپارک کی وجہ سے ٹینکر نے آگ پکڑ لی ۔ ڈرائیور نے جان پر کھیل کر ٹینکر کو سڑک پر لے آیا۔ جس کی وجہ سے پٹرول پمپ آگ کی زد میں آنے سے محفوظ رہا جبکہ ٹینکر جل گیا ۔