مولانا عبدالستار خان نیازی کی یاد میں خصوصی نشست آج ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ہوگی

لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن و تحریک پاکستان کے رہنما مولانا عبدالستار خان نیازی کی یاد میں ایک خصوصی نشست آج بدھ ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،شاہراہ قائداعظمؒ میں منعقد ہورہی ہے۔ نشست کی صدارت تحریک پاکستان کے نامور کارکن ،سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔مقررین میںپروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، مجیب الرحمن شامی، پیر اعجاز ہاشمی، ڈاکٹر محمد اجمل نیازی، اوریا مقبول جان، محمد اعجاز چوہدری،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا محمد امجد خان، نورالحق قادری، رانا محمد ارشد، صاحبزادہ میاں ولید احمد شرقپوری، حافظ محمد نصیر احمد نورانی اور مفتی محمد تصدق حسین شامل ہیں۔