موجودہ حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے کوئی اقدام نہیں کر سکی: منظور وٹو

موجودہ حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے کوئی اقدام نہیں کر سکی: منظور وٹو

لاہور (خبرنگار) پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے ایک بیان میں بہاولپور سولر پارک کے افتتاح پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2سال 100میگا واٹ کااضافہ موجودہ حکومت کے لئے فخر کی بجائے باعث ندامت ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ سولر پارک کے آج کے اضافے سے 2 منٹ سے بھی کم لوڈشیڈنگ میں کمی واقع نہیں ہوگی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پیپلزپارٹی کے پچھلے دور حکومت میں 3400 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی گئی تھی اور 2سال کے بعد یہ حکومت صرف 100 میگا واٹ کا اضافہ کر سکی ہے، انہوں نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کو دوبارہ دعوت دی کہ وہ ان کے ساتھ مینار پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے کیمپ میں شامل ہوں۔