مقدس اوراق کی توہین کا الزام ثابت، مجرم کو 25 برس قید کی سزا

مقدس اوراق کی توہین کا الزام ثابت، مجرم کو 25 برس قید کی سزا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقدس اوراق کی توہین کرنے کا الزام ثابت ہونے پر مجرم کو 25 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے وکلا کے دلائل اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر ذوالفقار کو سزا سنائی۔اہل علاقہ کی درخواست پر ذوالفقار کیخلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے 2006ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔ گذشتہ روز فاضل عدالت نے وکلا کے حتمی دلائل کے بعد مجرم کو 25 برس قید کی سزا سنائی۔