مطالبات کے حق میں ایپکا کے لاہور، فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں مظاہرے

 لاہور+ فیصل آباد  ( سپیشل رپورٹر+نمائندہ خصوصی) ایپکاکے زیراہتمام مطالبات کے حق میں کلرکوں نے لاہور اور فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے، لاہور میں پنجاب  اسمبلی چوک تا گورنر ہائوس تک احتجاجی ریلی و جلوس  حاجی محمد ارشاد چوہدری،  ظفر علی خان، عرفان منظور کھوکھر، سلمان خان اور دیگر رہنمائوں کی قیادت میں نکالا گیا، جس میں لاہور  ڈویژن کے تمام محکمہ جات کے ملازمین شریک ہوئے اُنھوںنے سیاہ جھنڈے اورپلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر ایپکا کے مطالبات اور نعرے درج تھے ۔ ریلی کو پولیس نے گورنر ہائوس جانے سے روکنے کی کوشش کی اور رکاوٹیں کھڑی کی جس پر ایپکا قائدین ا ور پولیس کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی اور بعد از ملازمین تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے گورنر ہائو س کی طرف گامزن ہو گئے۔ مظاہرین نے شدید گرمی و دھوپ میں بھرپور احتجاج کیا ۔گرمی کی وجہ سے میاں بشیر احمد، مزمل حسین و قاضی اجمل بے ہوش ہوگئے جن کو فوری طبی امداد دی گی۔ جلوس و ریلی کی وجہ سے مال روڈ، لاہور، میں گھنٹوں ٹریفک جام رہی ۔ جبکہ دیگر اضلاع میں ایپکا کے احتجاجی جلوسوں کی وجہ سے فیروز پور روڈ، قصور، جی ٹی روڈ،ادھر فیصل آباد میں لیبر ڈیپارنمنٹ کے سامنے اکبرآبادچوک میں بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین نے سخت دھوپ میں سٹرک پرلیٹ کرپنجاب حکومت کے خلاف سینہ کوبی اورحکومت کی ملازم کش پالیسیوںکے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔مظاہرے کی قیاد ت چوہدری عبدالعزیزبھٹی،چوہدری واجد عباس گجر،حبیب الرحمن خان لودھی،رانامحمدزاہدخان،چوہدری سلمان عارف وینس،راناعابدعلی،غضنفرعلی وریا، چوہدری شہزاد مصطفی،میاںمظہرنواز،سیدتسلیم حسین زیدی،،ملک خالدحسین،سجادشاہ،غلام سرور،عرفان جٹ،رانامحمدشاہد اوردیگرنے کی۔ مظاہرین نے بینزراور کتبے بھی اٹھارکھے تھے جن پراپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اپیکارہنمائوںنے کہاکہ 26 مارچ کولاہورمیں وزیراعلیٰ ہاوس کے باہر دھرنے میں راناثناء اللہ اوردیگرحکومتی نمائندگان نے اپیکاقیادت کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے اپیکاکے چارٹرآف ڈیمانڈ مطابق مطالبات منظورکرنے کی یقین دہانی ۔ عبدالعزیزبھٹی کہاکہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم اسلام آبادسمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا راستہ اپنائیں گے اور جاتی عمرہ کا گھیرائو کریں گے۔