مسلم لیگ (ن) چور مچائے شور کی بجائے دھاندلی کا اعتراف کرلے: محمود الرشید

مسلم لیگ (ن) چور مچائے شور کی بجائے دھاندلی کا اعتراف کرلے: محمود الرشید

لاہور (سپیشل رپورٹر) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) چور مچائے شور کی سیاست کی بجائے دھاندلی کا اعترف کر لے‘صرف خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق ہی نہیں بلکہ پوری (ن) لیگ دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہے اور اب عدالتیں انکو بے نقاب کر رہی ہیں ‘لاہور میں ضمنی انتخابات میں بھی عوام کا فیصلہ تحر یک انصاف کے حق میں ہی آئیگا ۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں میاں محمودالر شید نے کہا کہ پنجاب میں بیڈ گورننس کی وجہ سے پنجاب دیوالیہ پن کا شکا ر ہو رہا ہے ‘کسانوں کو پسند اور نہ پسند کی بجائے میرٹ پر باردانہ تقسیم کیا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پنجاب کے حکمران صرف باتیں کر نے اور نعرے لگانے کی بجائے صوبے میں قبضہ گروپوں کے خلاف عملی اقدامات کر یں کیونکہ پنجاب میں قبضہ گروپ حکو مت سے زیادہ مضبوط ہو چکے ہیں ۔