مسلم حکمرانوں نے ناموس رسالت کے مسئلہ پر امت کی ترجمانی نہ کی تو ان کے خلاف تحریک چلائیں گے، اشرف آصف جلالی

لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک صراط مستقیم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ اگر مسلم حکمران ناموس رسالت کے مسئلہ پر بھی امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی نہیں کریں گے تو ہم ان کے خلاف بھی تحریک چلائیں گے ۔ 8 مئی بروز جمعۃ المبارک ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں لاکھوں عاشقان رسولﷺ سے نامو س رسالت پر کٹ مرنے امریکہ اور اس کے حواریوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا حلف لیاجائے گا۔