قبول اسلام

مانگا منڈی (نامہ نگار) مانگا منڈی کے نواحی علاقہ کھمباںوالا واڑہ میں ایک پر وقار تقریب میں پانچ بچوں کے باپ رشید مسیح نے مولا نا فاروق احمد نقشبندی کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا ۔رشید مسیح کانام تبدیل کر کے اسلامی نام محمد رشید رکھ لیا ہے ۔محمد رشید نے اسلام قبول کر کے خوشی اور دلی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ کے میرے ایک بیٹی اور بیٹاپہلے ہی اسلام قبول کر چکے ہیں ۔اللہ پاک مجھے اسلام پر پابند رہنے کی استقامت عطاء فرمائے۔