فیروز والا: مڈل سکول ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار

فیروزوالہ(نامہ نگار) ضلع بھر کے ایلیمنٹری سکولوں کے ہیڈ ماسٹر وں نے تعلیمی ترقی اور باہمی مسائل کے حل کے لئے مڈ ل سکول ہیڈ ماسٹر ز ایسوسی ایشن کے نام سے نئی تنظیم قائم کی ہے جس میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پنڈی رتن سنگھ کے ہیڈ ماسٹر ملک محمد رمضان کو صدر، گونمنٹ ایلیمنٹری سکول نمبر1مریدکے کے ہیڈ ماسٹر دلنواز بٹ کو نائب صدر جبکہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر44کے ہیڈ ماسٹر محمد منشاء کو متفقہ طور پر سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا ہے۔ اجلاس میں علاقہ کے سینئر استاد اور ممتاز منتظم رانا یعقوب ناصر، ملک محمد رمضان، دلنواز بٹ، محمد منشاء ، محمد اقبال بریار،رانا محمود علی سمیت دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔