شاہ پور کانجراں میں ٹیپو سلطان شہید کی برسی کے سلسلہ میں تقریب، میڈیکل کیمپ آج ہوگا

لاہور (پ ر) امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل شاہ پور کانجراں رائے عقیل عباس بھٹی کے ڈیرے پر شیر ٹیپو سلطان شہید کے یوم شہادت کے سلسلہ میں تقریب ہوئی جس میں آزادی کیلئے ان کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، اس موقع پر قرآن خوانی اور شہید ٹیپو سلطان کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی، علاوہ ازیں آج ڈیرہ رائے عقیل عباس پر میڈیکل کیمپ 2بجے دوپہر سے شام5بجے تک لگایا جائے گا۔