دو چار حلقوں کے نتائج کالعدم ہونا اہم نہیں، پورا نظام دھاندلی زدہ ہے:ڈاکٹر طاہر القادری

لاہور (آن لائن) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی کے خاتمہ کیلئے 2013 میں لانگ مارچ کیا تھا مگر تب سٹیٹس کو کی حامی جماعتیں ہمارے خلاف ایک ہو گئی تھیں۔دو چار حلقوں کے نتائج کالعدم ہونا اہم نہیں پورا نظام دھاندلی کی پیداوار ہے۔ عوامی تحریک کے کارکنوں نے قربانیاں دیکر انتخابی نقائص کی طرف عوام اور قومی اداروں کی توجہ مبذول کروائی موجودہ اور سابق حکمرانوں نے مخالفت کی ۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کو تحفظ دینے والا نظام دھاندلی کا خاتمہ نہیں کر سکتا۔