تنظیم اتحاد امت توہین آمیز خاکوں کے خلاف امریکی صدر، اقوام متحدہ او آئی سی اور عرب لیگ کو خطوط لکھے گی

  • لاہور ( سپیشل رپورٹر)تنظیم اتحاد امت پاکستان توہین آمیز خاکوں کے خلاف امریکی صدر باراک اوبامہ ،اقوام متحدہ ،اوآئی سی اورعرب لیگ کو تفصیلی خط لکھے گی۔ جس میں تمام مسالک کے جید علماء کرام کے علاوہ تمام مذہب کے راہنمائوں سے دستخط کرائیں جائیںگے۔ امریکہ نے توہین آمیز خاکے بنانے والوں کو سیکورٹی فراہم کر کے امت مسلمہ کی غیرت کو للکارا ہے لیکن56اسلامی ممالک کے حکمرانوں،اوآئی سی،عرب لیگ اوراقوام متحدہ کا ٹھس سے مس نہ ہوناسوالیہ نشان ہے ۔