بھارتی سینئرسفارتکار ست پال سنگھ بیوی، بچوں کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

لاہور(آئی این پی) بھارت کے سینئر سفارتکار ست پال سنگھ اپنی اہلیہ اور2بچوں کے ہمراہ منگل کے روز پاکستان پہنچے۔ انکی لاہور اور اسلام آباد میں اہم مصروفیات ہونگی، امکان ہے کہ وہ3دن تک پاکستان میں قیام کر یں گے تاہم انکے دروہ پاکستان کے مقصد کے حوالے سے معلومات سامنے نہیں آسکیں ۔