بلوچستان میں حالات کی بہتری کیلئے 40ہزار خالی اسامیوں پر فوری بھرتی کی جائے: لیاقت بلوچ

بلوچستان میں حالات کی بہتری کیلئے 40ہزار خالی اسامیوں پر فوری بھرتی کی جائے: لیاقت بلوچ

لاہور ( سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بلوچستان کے تین روزہ دورہ کے بعد منصورہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس دورہ میں بلوچستان کے گورنر ، وزیراعلیٰ ، وزیر داخلہ ، دانشوروں اور سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں ہوئیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے حالات کی مستقل بہتری کے لیے ناگزیر ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت بلوچستان میں چالیس ہزار خالی آسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر روزگار مہیا کرے۔ این ایف سی کی بنیاد پر صوبہ کو حاصل وسائل کا امانت و دیانتدار ی سے استعمال کیا جائے ۔