این اے 125 کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن حکمرانی کا اخلاقی جوازکھو بیٹھی :اعجازچودھری

این اے 125 کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن حکمرانی کا اخلاقی جوازکھو بیٹھی :اعجازچودھری

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ حلقہ این اے 125 کے تاریخی فیصلے سے دھاندلی زدہ حکومت کی کشتی میں ایک سوراخ ہو گیا ہے،آنے والے دنوں میں مزید فیصلے آنے والے ہیں،این اے 125 کے تاریخی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے دھاندلی کے موقف کوتقویت ملی ہے،انہوں نے کہاکہ فیصلے نے کارکنوں کے جوش اور ولولے میں ایک نئی روح پھونک دی ہے،مسلم لیگ (ن) حکمرانی کا اخلاقی جواز کھو بیٹھی ہے،چار حلقے کھو ل دیتے تو قوم کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاتا اور عوام کو دو سال تک انتظار نہ کرنا پڑتا ،پی ٹی آئی کے کارکنان بلدیاتی انتخابات کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کردیں۔