ایل ڈی اے کا فیروز پور روڈپر واقع 5 غیر قانونی سکیموں کے خلاف آپریشن

لاہور ( سپیشل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ اور میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ کے عملے نے گزشتہ روز فیروز پورروڈ پر واقع پانچ غیر قانونی رہائشی سکیموں الحرم گارڈن‘سلیم گارڈن‘مدنی گارڈن‘مدنی گارڈن (توسیعی)او ر نیو کشمیر پارک میں آپریشن کر کے غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ سڑکیں ‘چار دیواریاں‘مرکزی گیٹ‘سائٹ آفس‘بنیادیں ‘نو تعمیر شدہ تین دکانیں اور پانچ مکانات مسمار کر دیئے۔