انجمن آرائیاں کے نومنتخب عہدیداروں کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ

لاہور (پ ر) انجمن آرائیاں کے نومنتخب عہدیداروں نے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق لیاقت بلوچ، حافظ ادریس اور مرکزی رہنمائوں کو عشائیہ دیا، اس موقع پر صدر انجمن ارائیں میاں محمد سعید ڈیرے والا، جنرل سیکرٹری محمد شفیق، میاں منیر، لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفی اور دیگر موجود تھے،انہوں نے جماعت اسلامی کی قیادت کو مشورہ دیا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت کے ارائیں ارکان کو ٹکٹ دیئے جائیں۔