انبیا کرام کی شان میں گستاخی کسی صورت قابل قبول نہیں، وسیم اختر

انبیا کرام کی شان میں گستاخی کسی صورت قابل قبول نہیں، وسیم اختر

لاہور(سپیشل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیر احمدجنجوعہ نے امریکہ میں گستاخانہ خاکے بنانے کے مقابلے کے انعقاد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کفار سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچارہے ہیں۔انبیاء کرام کی شان اقدس میں کستاخی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔جب تک ان دشمنوںکومنہ توڑ جواب نہیں دیاجائے گا یہ باز آنے والے نہیں۔جماعت اسلامی پنجاب کے رہنمائوں نے مزیدکہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کے تمام مسلم ممالک یک جان ہوکر کفار کامقابلہ کریں۔آزادیٔ اظہار رائے کی آڑ میںدنیا کاامن تباہ وبرباد کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں۔