الیکشن میں دھاندلی حقیقت ہے جو جلد پوری سامنے آجائے گی: شجاعت، پرویز الٰہی

 لاہور(نیٹ نیوز) ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن 2013ء میں دھاندلی ایک حقیقت ہے اور جو جلد پوری طرح سامنے آ جائے گی۔ وہ  پیرس میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ  انتخابات میں دھاندلی کے بارے میں جوڈیشل کمیشن  خاص مقصد کیلئے بنایا گیا اور اس کا اپنا دائرہ کار ہے۔ اور یہ اس دائرہ کار میں رہتے ہوئے بڑے اچھے طریقے سے اپنا کام کرے گا اور جو صحیح حقیقت ہے وہ سامنے آ جائے گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حلقہ این اے 125 اور پی پی 155 کے بارے میں الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ ابتدا ہے اور یہ بڑی خوش آئند بات ہے، اللہ کرے کہ آگے بھی اسی طرح انصاف ہو۔