چڑیا گھر کا عمر رسیدہ ببر شیر جمبو شدید علیل ہوگیا ، بچنے کے امکانات کم

لاہور( سٹی رپورٹر) لاہور چڑیا گھر کا عمر رسیدہ ببر شیر جمبو شدید علیل ہوگیا بچنے کے امکانا ت انتہائی کم رہ گئے ۔ ببر شیر نے گذشتہ تین چار روز سے کھانا پینا بھی چھوڑ دیا جس کی بنا پر لاہور چڑیا کے ویٹرنری ڈاکٹرز نے شیر کو ڈرپوں کے ذریعے قوت مہیا کرنے کی کوششیں کی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر مدثر کے مطابق ببر شیر جمبو اپنی طبعی عمر پوری کر چکا ہے اس کے باوجود ہماری کوشش ہے کہ اس کی جان کو بچایا جائے جس کے لیے ویٹرنری یونیورسٹی سے بھی خصوصی ڈاکٹرز کی ٹیم کو بلوایا گیا ہے ۔