چائے کی دعوت ٹھکرا دی، فارغ نہیں 11 مئی کے احتجاج کی تیاریوں میں مصروف ہوں، شیخ رشید کا وینا ملک کو جواب

لاہور (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وینا ملک کی چائے کی دعوت ٹھکرا دی کہا میں اتنا فارغ نہیں ہوں، اگر انہوں نے آنا ہے تو 11مئی کے احتجاج میں آجائیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید کو جب وینا ملک کی طرف سے چائے کی دعوت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کیا میں اتنا ہی فارغ ہوں اور اب ویسے بھی وقت نکل گیا ہے۔ میں 11 مئی کے احتجاج کی تیاریوں میں مصروف ہوں اور مجھے بڑا کام کرنا ہے، وینا ملک ہمارے احتجاج میں آجائیں۔