پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آپریشن تھیٹرز کو سپلائی کیا جانیوالا پانی مہلک قرار، تھیٹر بند کردیئے گئے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آپریشن تھیٹرز کو سپلائی کیا جانیوالا پانی مہلک قرار دیدیا گیا۔ آپریشن تھیٹر کو فراہم پانی میں جراثیم اور سوڈا مناس کی بڑی تعداد پائی گئی۔ چند روز قبل تھیٹر کی میز، دیواروں او رسرجیکل آلات میں وائرس کی نشاندہی ہوئی تھی۔ انفیکشن کی وجہ سے آپریشن تھیٹر بند کردیئے گئے تھے۔ سرکاری لیبارٹری نے چند روز قبل نمونے لئے تھے، رپورٹ کے بعد پی آئی سی کے 9 میں سے 7 آپریشن تھیٹر بند کردیئے گئے۔