پنجاب اسمبلی کا آٹھواں اجلاس رواں ماہ کے تیسرے ہفتے بلائے جانے کا امکان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی آٹھواں اجلاس رواں ماہ کے تیسرے ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پہلے 9مئی کو اجلاس بلانے کی سمری لاء ڈیپارٹمنٹ کو بھیجی گئی تھی تاہم حکومت نے اس کو ٹیک اپ نہیں کیا ۔ دوسری جانب بجٹ 2014-15کے لئے سیشن 10جون کو بلائے جانے کا امکان ہے۔ دریں اثناء سپیکر رانا محمد اقبال اور سیکرٹری اسمبلی رائے ممتاز برطانیہ کے دورے سے آٹھ مئی کو وطن واپس پہنچیں۔