پاکستان آگہی پروگرام، مقامی سکول کے طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

لاہور (خصوصی رپورٹر) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گرین ٹائون کے طلباء اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے دی نیشن اکیڈمی گلشن راوی‘ ایم کمپیوٹر اینڈ کامرس کالج مون مارکیٹ گلشن راوی‘ گورنمنٹ چغتائی گرلز ہائی سکول گڑھی شاہو‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ علی رضا آباد رائے ونڈ روڈ‘ گورنمنٹ ماڈل بوائز پرائمری سکول بھوبتیاں رائے ونڈ روڈ‘ گورنمنٹ نیو ماڈل گرلز ہائی سکول دیو سماج روڈ اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول دیو سماج روڈ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 650 تھی۔