نواز شریف، شہباز شریف کے چچا زاد بھائی کی رہائشگاہ پر آتشزدگی تین کمرے جل گئے، سامان تباہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن)  کے مرکزی سیکرٹریٹ  ماڈل ٹائون کے قریب واقع  وزیراعظم محمد نواز شریف  اور وزیراعلی شہباز شریف کے چچا زاد  بھائی میاں اسلم بشیر کی رہائش گاہ کوٹھی  نمبر 7 میں رات گئے آگ بھڑک اٹھی جس  سے تین کمرے جل گئے اور ان میں موجود سامان تباہ ہوگیا۔  آگ لگنے کی اطلاع  ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور  چند گھنٹے  کی کوشش سے آگ پر قابو  پا لیا اس دوران  افواہ پھیل گئی کہ آگ180/H ماڈل ٹائون میں لگی ہے جو کہ وزیراعظم اور وزیراعلی  کی سابق رہائش گاہ اور موجودہ  مسلم لیگ ن کا مرکزی  سیکرٹریٹ ہے تاہم  وہاں  تک اس آتشزدگی  کے اثرات  پہنچنا  ناممکن تھا۔