میو ہسپتال کے شعبہ پیڈ یا ٹرک سرجری میں ڈاکٹروں کی کمی ، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

لاہور( نیوز رپورٹر) میو ہسپتال لاہور کے پیڈ یا ٹرک سرجری میں ڈاکٹروں کی قلت پیدا ہوگئی ۔ میو ہسپتال لاہور کے شعبہ پیڈ یا ٹرکس سرجری وارڈ اور پیڈ یا ٹرک ایمر جنسی میں ڈاکٹروں کی قتل کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ایمر جنسی میں آنے والے سرجری کے مریض بچوں کے والدین میں ڈاکٹر کی غیر موجودگی کے باعث تشویش پائی جا رہی ہے اور وارڈ میں بھی ایمر جنسی کی سی صورتحال کے باعث شعبہ سرجری کے ڈاکٹر ز کم ہیں ۔ تمام صورتحال کے پیش نظر میو ہسپتال کے ایم ایس نے میو ہسپتال کے سرجیکل وارڈز کے سربراہان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے اپنے یونٹ سے بچہ ایمر جنسی اور وارڈ میں ڈاکٹرز تعینات کریں ۔