مالیاتی اہداف کا حصول ، 3 صوبائی اداروں میں تبادلوں پر تاحکم ثانی غیر علانیہ پابندی عائد

لاہور( سپیشل رپورٹر) صوبائی مالیاتی اہداف کے حصول کے پیش نظر ، حکومت پنجاب 3 صوبائی اداروں میں تا حکم ثانی تبادلوں پر غیر علانیہ پابندی عائد کر دی ۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال 2013-14 کے لئے طے کئے گئے مالی اہداف کو حاصل کرنے کی غرض سے حکومت پنجاب نے بورڈ آف ریونیو ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، اور پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ذمہ داروں با لخصوص مالی اہداف کو حاصل کرنے کے لئے کام کرنے والے براہ راست فیلڈ سٹاف  کے تبادلوں تعیناتیوں پر تا حکم ثانی پابندی عائد کر دی ہے ۔