لیسکو لیاقت آباد سب ڈویژن کے بدعنوان عملے اور صارفین کیخلاف بجلی چوری کے جھوٹے مقدمات کیخلاف سینکڑوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور(نیوزرپورٹر) ماڈل ٹاؤن ڈونگی گراؤنڈ میں سینکڑوں بجلی صارفین نے ’’لیسکو لیاقت آباد سب ڈویڑن‘‘ کے بدعنوان عملے کی لوٹ مار اور بجلی صارفین کیخلاف بجلی چوری کے جھوٹے مقدمات درج کروانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت آر بلاک ویلفیئر سوسائٹی کے صدر گل کیف بٹ نے کی۔ سوسائٹی کے سینئر نائب صدر ایاز احمد بٹ‘ جنرل سیکرٹری عاطف رحمن سمیت معززین علاقہ نے مظاہرہ کے شرکاء  سے خطاب کیا۔