عابد ایچ کے شروانی یو ایم ٹی کے ڈائریکٹر جنرل مقرر

عابد ایچ کے شروانی یو ایم ٹی کے ڈائریکٹر جنرل مقرر

لاہور ( پ ر) ریکٹر ، یو ایم ٹی ، ڈاکٹر حسن صہیب مراد نے عابد ایچ  کے شروانی کو یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ، لاہور کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یو ایم ٹی اور آئی ایل ایم کی ترقی اور فلاح  وبہبود کے لئے عابد شروانی کی کوششوں کو ڈاکٹر حسن صہیب مراد نے مثالی قرار دیا ۔ عابد ایچ کے شروانی پہلے ہی سے آئی ایل ایم کالجوں کے سی ۔ ای ۔ او ۔ جبکہ آئی ایل ایم ٹرسٹ کے سیکرٹری ہیں اور انہی عہدوں پر فائز رہیں گے ۔