جلد پاکستان میں لیپ ٹاپ کی تیاری کا کارخانہ لگایا جا ئیگا : مریم نواز

جلد پاکستان میں لیپ ٹاپ کی تیاری کا کارخانہ لگایا جا ئیگا : مریم نواز

اسلام آباد(آئی این پی+ اے پی اے ) وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم کی چیئرپرسن مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جلد پاکستان میں لیپ ٹاپ کی تیاری کا پہلا کارخانہ لگایا جائے گا‘ اس منصوبے سے پاکستان ٹیکنالوجی کے ایک نئے دور میں داخل ہوجائے گا۔ وہ  ہائیر کمپنی کے کنٹری ڈائریکٹر کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہی تھیں۔ اس موقع پر ہائیر کمپنی کیساتھ ذہین طلباء کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی فراہمی کے حوالے سے معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے۔ جبکہ اپنے ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ 11 مئی کو عام انتخابات میں فتح کا ایک سال پورا ہونے پر جشن منایا جائے گا۔وزیر اعظم یوتھ لون سکیم کی چیئر پرسن مریم نواز شریف نے پیپلز پارٹی کی طرف سے کسی احتجاجی تحریک میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فیصلہ جمہوریت کے استحکام میں اہم قدم ثابت ہوگا ۔