بھارتی میڈیا اور خفیہ ایجنسیوں کے آئی ایس آئی پر الزامات بے بنیاد ہیں: جماعت اسلامی پنجاب

لاہور ( این این آئی) پارلیمانی لیڈر وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر  وسیم اختر اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے بھارتی سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے مشترکہ رپورٹ میں پاکستان پر لگائے جانے والے الزام کہ’’آئی ایس آئی نے بھارت میں امریکی اور اسرائیلی قونصل خانوں پر دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی‘‘کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔