ایل ڈی اے کے زیر اہتمام 10 کمرشل ایک رہائشی پلاٹ کی نیلامی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کے زیر اہتمام جو ہر ٹائون ‘سبزہ زار ‘جوبلی ٹائون اور گجر پورہ سکیموں میںواقع10کمر شل اور ایک رہائشی پلاٹ مجموعی طور پر چار کروڑ70 لاکھ15ہزار روپے میں نیلام کر دئیے گئے - سب سے زیادہ بولی جوہر ٹاؤن سکیم کے بلاک آر ٹو میںواقع50مربع میٹر رقبے کے کارنر پلاٹ نمبر402 کے لئے دی گئی-اس کی بنیادی قیمت 13  لاکھ20ہزار روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی جبکہ یہ17 لاکھ25ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پر41لاکھ 26ہزار روپے میں نیلام ہوا-